14 جولائی 2016 - 14:25
پاکستان کی جانب سے ایک اہم طالبان کمانڈر کے مارے جانے کی تصدیق

پاکستانی فوج اور طالبان سے وابستہ ذرائع نے آرمی پبلک اسکول کے ماسٹر مائنڈ عمر نرے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے رابطہ کرکے عمر نرے عرف خلیفہ عمر عرف خالد خراسانی کی افغانستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ عمر نرے افغانستان کے شہر ننگر ہار میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔

کابل میں امریکی فوج نے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اسکی تفیصلات بیان نہیں کیں۔

اگرچہ طالبان نے باضابطہ طور پر اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم طالبان کے قریبی ذریعے نے کہا کہ طالبان نے عمرنر کے جانشین کے تعین سے قبل اس کی موت کے بارے میں کچھ نہ کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے ایک سو چالیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جن میں سے زیادہ تر معصوم بچے تھے۔

۔۔۔۔۔

/169